پی ٹی آئی اور ٹی ٹی پی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بڑا انکشاف

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت کا صرف اور صرف دہشت گردی کا خاتمہ ایجنڈا ہے، اس کے علاوہ کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی فیصلے نہیں کر رہے تھے، جبکہ مراد سعید نے مذاکرات کو سبوتاژ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو یہ بھی معلوم ہے کہ کون کس کو کتنے پیسے دے رہا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ سہیل آفریدی نے مذاکرات کا ڈرافٹ مراد سعید کو بھجوا دیا تھا۔ اگر مذاکرات کے لیے ان کے پاس اختیارات نہیں تھے تو انہیں پہلے ہی بتا دینا چاہیے تھا۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے معاہدے کی ایک ایک شق کا جائزہ لیا تھا۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایمرجنسی لگنے سے پہلے کی رات تک کیا وہ مسلسل فون کالز نہیں کرتے رہے؟ محسن نقوی کے مطابق 25 نومبر کو جب دھاوا بولا جا رہا تھا تو حکومت نے پی ٹی آئی کو پیشکش کی تھی کہ انہیں جگہ فراہم کی جائے گی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اس وقت دہشت گردی کے جتنے واقعات ہو رہے ہیں، ان میں 80 فیصد افراد افغانستان سے آرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو بھی ساتھ لے کر چلے گی اور کسی کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کئی افراد کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے رابطے ہیں، جن کے ثبوت فراہم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کے نفاذ کے حوالے سے اگر آئین کی کسی شق کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو آئینی ماہرین اس کی نشاندہی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے مجوزہ معاہدے کی ایک ایک شق کا جائزہ لیا تھا۔
The post پی ٹی آئی اور ٹی ٹی پی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بڑا انکشاف appeared first on آزاد اردو .