Back

افواہ پھیلاؤ، واویلا مچاؤ پی ٹی آئی کا گرفتاریوں سے متعلق پروپیگنڈا جھوٹا اور بے بنیاد ہے

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق اسد عمر سے منسوب سوشل پر پی ٹی آئی سے ایک پروپیگنڈا پھیلایا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کے پی کے میں گرفتاریاں ہورہی ہیں یہ خبر جھوٹ اور بے بنیاد صرف پروپیگنڈا ہے

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں ضرور رپورٹ ہوئی ہیں، تاہم ان واقعات کی بنیاد پر پورے صوبے میں پُرامن کارکنوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا دعویٰ ثابت نہیں ہوتا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر صوبہ بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کی شناخت اور گرفتاریوں کے مبینہ سرکاری حکم نامے کو بھی آزاد فیکٹ چیک نے جعلی قرار دیا ہے،ضلع خیبر کی تحصیل برا میں 13 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہواپولیس نے تقریباً 50 افراد کی گرفتاری کی اطلاع دی، جبکہ خیبرپختونخوا کی مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور نے کہا کہ توڑ پھوڑ اور بدامنی میں ملوث پی ٹی آئی سے وابستہ 42 افراد گرفتار کیے گئے، جن میں 25 افغان شہری تھے۔

یہ بھی پڑھیں : بنوں کے مناظر قرار دی گئی ویڈیو جعلی نکلی، فیکٹ چیک میں اہم انکشاف

پی ٹی آئی کارکنوں کی صوبہ بھر میں اندھا دھند گرفتاریوں کا دعویٰ دستیاب شواہد سے ثابت نہیں ہوتا،پولیس والوں پر تشدد کرنے اور فائرنگ کرنے والے کچھ شرپسندوں کی گرفتاریاں ضرور ہوئی ہیں ،اصل فرق انفرادی کارروائیوں اور پورے صوبے میں بلاامتیاز کریک ڈاؤن کے دعوے کے درمیان ہے۔

لہٰذا اسد عمر سے منسوب پیغام میں بیان کردہ تمام باتوں کو درست تسلیم نہیں کیا جا سکتا درست فیکٹ چیک یہی ہے کہ صوبہ بھر میں پُرامن کارکنوں کو اندھا دھند گرفتار کرنے کے دعوے کی آزادانہ تصدیق موجود نہیں ۔

The post افواہ پھیلاؤ، واویلا مچاؤ پی ٹی آئی کا گرفتاریوں سے متعلق پروپیگنڈا جھوٹا اور بے بنیاد ہے appeared first on آزاد اردو .

The full article is being collected. Available text is shown for now.

Back
Share this story

Get the daily newsletter →

Ask globalread.info

AI news & website helper
What would you like to explore?

I can find stories, explain headlines, or help you use globalread.info.

AI can make mistakes. Check the linked sources. Questions are sent to OpenAI.