تاجر تنظیموں اور ٹیکس بارز کا مطالبہ منظور، ایف بی آر نے گوشواروں کی تاریخ بڑھا دی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ایئر 2026 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید 15 روز کی توسیع کر دی ہے، جس کے بعد ٹیکس دہندگان اب اپنے انکم ٹیکس ریٹرنز 31 اکتوبر 2026 تک جمع کرا سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے فیصلے کے تحت ٹیکس ایئر 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 31 اکتوبر 2026 مقرر کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے سے ان ٹیکس دہندگان کو مزید وقت ملے گا جو مختلف وجوہات کی بنا پر مقررہ مدت کے اندر اپنے گوشوارے جمع نہیں کرا سکے تھے۔
واضح رہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں یہ دوسری مرتبہ توسیع ہے۔ تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے تاریخ بڑھانے کے مطالبے کے بعد ایف بی آر نے یہ اقدام کیا ہے۔
ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئی مقررہ تاریخ سے قبل اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا عمل مکمل کر لیں تاکہ آخری وقت میں پیش آنے والی مشکلات سے بچا جا سکے۔
The post تاجر تنظیموں اور ٹیکس بارز کا مطالبہ منظور، ایف بی آر نے گوشواروں کی تاریخ بڑھا دی appeared first on آزاد اردو .
The full article is being collected. Available text is shown for now.