سرمایہ کاروں کو تحفظ اور سہولت دینے کے لیے نیب کی نئی کمیٹی قائم
قومی احتساب بیورو (نیب) نے سرمایہ کاروں کو ہراسانی سے تحفظ دینے، ان کی شکایات کے فوری ازالے اور سرمایہ کاری کے عمل میں ادارہ جاتی تعاون فراہم کرنے کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔
نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی سرمایہ کاروں کو اقتصادی ترقی کے لیے مکمل ادارہ جاتی تعاون فراہم کرے گی اور سہولت و پروٹیکشن پلان کے تحت انہیں حاصل حقوق کی نگرانی کرے گی۔
اعلامیے کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نیب کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ پراسیکیوٹر جنرل اس کے رکن ہوں گے۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل آپریشنز، ڈائریکٹر جنرل اے اینڈ پی، بزنس فیسیلی ٹیشن سیل کے نمائندے اور متعلقہ چیمبر آف کامرس کے نمائندے بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے۔ کمیٹی ضرورت کے مطابق کسی اضافی رکن کو بھی نامزد کر سکے گی۔
نیب کی قائم کردہ کمیٹی سرمایہ کاروں کی شکایات متعلقہ محکموں کے درمیان مربوط رابطے کے ذریعے ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے گی۔ کمیٹی سرمایہ کاری کو متاثر کرنے اور کرپشن کا باعث بننے والے ریگولیٹری عمل کے غلط استعمال کی نشاندہی کرنے کے ساتھ اسے روکنے کے لیے بھی اقدامات کرے گی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری سے متعلق درخواستوں اور شکایات کو پراسیس کروائے گی، تاکہ انہیں سہولت فراہم کی جا سکے اور سرمایہ کاری کے لیے بہتر ماحول یقینی بنایا جا سکے۔
The post سرمایہ کاروں کو تحفظ اور سہولت دینے کے لیے نیب کی نئی کمیٹی قائم appeared first on آزاد اردو .
The full article is being collected. Available text is shown for now.