Back

خیبر پختونخوا میں 12 ہزار سکولوں کی عمارتیں ڈیتھ ٹریپ ، پی ٹی آئی کا تعلیمی ڈھانچے پر بدترین ظلم اور بے حسی بے نقاب

سانحہ پشاور کی تفتیش کے لیے قائم کی جانے والی تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی مکمل رپورٹ کمشنر پشاور کے سپرد کر دی ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں صوبے کے تعلیمی اداروں کی حفاظتی حالت، پی ٹی آئی دور کی پالیسیوں اور نجی سکولوں کے لیے معائنے کے نظام کی عدم موجودگی سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

متاثرہ سکول کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش

ذرائع کے مطابق کمیٹی کے ارکان نے جائے حادثہ اور ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمیوں سے ملاقات کی اور شواہد اکٹھے کیے۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے نجی سکول کی رجسٹریشن فوری طور پر منسوخ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور اسکول سانحہ: پی ٹی آئی حکومت کے 13 سالہ دعوے خود بولنے لگے، تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی خستہ حالی سوالیہ نشان بن گئی؟

واضح رہے کہ اس متاثرہ سکول کی رجسٹریشن رواں سال 2026ء میں ہی عمل میں آئی تھی اور اس میں 380 طلبا و طالبات زیرِ تعلیم تھے۔

پی ایس آر اے سے اختیار کی واپسی کا انکشاف

تحقیقات کے دوران یہ تشویشناک انکشاف ہوا ہے کہ اس وقت خیبرپختونخوا میں کسی بھی ادارے کے پاس سکولوں کی خستہ حال عمارتوں کی فنی انسپکشن کرنے یاانہیں غیر محفوظ قرار دے کر سیل کرنے کا قانونی اختیار موجود ہی نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں ‘پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی’ (PSRA) سے نجی سکولوں کی عمارتوں کو سیل اور انسپکٹ کرنے کا یہ بنیادی اختیار واپس لے لیا گیا تھا جس کے باعث نجی تعلیمی اداروں کے لیے حفاظتی چیک اینڈ بیلنس کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا۔

12 ہزار سکولوں کی عمارتیں مخدوش

رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں اس وقت 12 ہزار سے زائد سکولوں کی عمارتیں انتہائی مخدوش حالت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور اسکول سانحہ: ڈپٹی کمشنر نے حادثے کی وجوہات اور غفلت کے تعین کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم کردی

پشاور شہر کے اندر مزید 3 سکولوں کی عمارتیں اس قدر خستہ حال ہیں کہ وہ کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔

حکومتِ خیبرپختونخوا کا ہنگامی فیصلہ

اس صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت نے صوبے بھر کے تمام نجی سکولوں کی عمارتوں کے فوری معائنے اور حفاظتی جائزے کے لیے خصوصی معائنہ کمیٹیاں (Inspection Committees) تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ تمام اداروں کی فنی درستگی کو یقینی بنایا جا سکے اور مستقبل میں ایسے کسی بھی دلخراش واقعے کی روک تھام کی جا سکے۔

The post خیبر پختونخوا میں 12 ہزار سکولوں کی عمارتیں ڈیتھ ٹریپ ، پی ٹی آئی کا تعلیمی ڈھانچے پر بدترین ظلم اور بے حسی بے نقاب appeared first on آزاد اردو .

The full article is being collected. Available text is shown for now.

Back
Share this story

Get the daily newsletter →

Ask globalread.info

AI news & website helper
What would you like to explore?

I can find stories, explain headlines, or help you use globalread.info.

AI can make mistakes. Check the linked sources. Questions are sent to OpenAI.