عالمی تجارتی راستہ شدید خطرے میں پڑ گیا ؟ سمندری بارودی سرنگ کے دھماکے سے کنٹینر بردا جہازتباہ
آبنائے ہرمز میں کنٹینر بردار بحری جہاز ڈوبنے کے ایرانی دعوے کے بعد سمندر میں تیرتے کنٹینروں اور دیگر اشیا کے مناظر سامنے آگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سمندر میں مختلف اشیا بکھری ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ ایک کنٹینر بردار بحری جہاز سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا کی جانب سے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی ، ایران
ایرانی بیان کے مطابق جہاز سے ٹکراؤ کے بعد آگ بھی لگ گئی تھی۔
عرب میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز کے پانی میں کئی کنٹینر اور دیگر اشیا تیرتی ہوئی نظر آئیں۔ یہ مناظر ایرانی بحریہ کے جہاز ڈوبنے کے دعوے کے بعد سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا کی وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک اور تیل بردار جہاز کو قبضے میں لینے کی کوشش
سمندر میں تیرتے کنٹینر اس بات کی نشاندہی کرسکتے ہیں کہ کسی بحری جہاز سے سامان پانی میں گرا ہے
آبنائے ہرمز خلیج فارس کو بحیرۂ عمان سے ملانے والا اہم سمندری راستہ ہے۔ عالمی توانائی کی تجارت اور مختلف تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے لیے اس آبی گزرگاہ کی اہمیت نمایاں ہے۔
The post عالمی تجارتی راستہ شدید خطرے میں پڑ گیا ؟ سمندری بارودی سرنگ کے دھماکے سے کنٹینر بردا جہازتباہ appeared first on آزاد اردو .
The full article is being collected. Available text is shown for now.