Back

ای پاسپورٹ بنوانا کتنا مہنگا ہو گیا؟ نئی فیسوں کا باضابطہ شیڈول جاری

پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا، جس میں تمام کیٹیگریز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

پاسپورٹ بنوانے کے نظام میں تبدیلی کے ساتھ ہی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے پاکستانی شہریوں کے لیے ای پاسپورٹ (e-Passport) کی فیسوں کے مکمل شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ پاکستان میں پاسپورٹ کا اجرا بند کرنے کا فیصلہ، 15 اکتوبر سے صرف ای پاسپورٹ جاری ہوگا

فیس کا تعین پاسپورٹ کی مدت ، صفحات کی تعداد اور نارمل یا ارجنٹ کیٹیگری کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

5 سالہ ای پاسپورٹ کی فیس

36 صفحات کے نارمل ای پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار روپے جبکہ 72 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 16 ہزار 500 روپے مقرر ہے۔

ارجنٹ پراسیسنگ کے تحت 36 صفحات کے پاسپورٹ کے لیے 15 ہزار روپے اور 72 صفحات کے لیے 27 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔

10 سالہ ای پاسپورٹ کی فیس

10 سالہ ای پاسپورٹ کے 36 صفحات کی نارمل فیس 13 ہزار 500 روپے جبکہ 72 صفحات کی فیس 24 ہزار 750 روپے ہے۔

یہ بھ پڑھیں : پاسپورٹ نظام میں اصلاحات، حکومت کا مکمل ای پاسپورٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

ارجنٹ پراسیسنگ کے لیے 36 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 22 ہزار 500 روپے اور 72 صفحات کے پاسپورٹ کی فیس 40 ہزار 500 روپے مقرر ہے۔

شہری ای پاسپورٹ کے لیے درخواست دیتے وقت اپنی ضرورت کے مطابق پاسپورٹ کی مدت، صفحات کی تعداد اور پراسیسنگ کیٹیگری کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

The post ای پاسپورٹ بنوانا کتنا مہنگا ہو گیا؟ نئی فیسوں کا باضابطہ شیڈول جاری appeared first on آزاد اردو .

The full article is being collected. Available text is shown for now.

Back
Share this story

Get the daily newsletter →

Ask globalread.info

AI news & website helper
What would you like to explore?

I can find stories, explain headlines, or help you use globalread.info.

AI can make mistakes. Check the linked sources. Questions are sent to OpenAI.