← globalread.info

capitalnewspoint.com · · 0 views

Share this story

ایران پر پیشگی حملہ اسرائیل کے مفاد میں نہیں، نیتن یاہو کا اہم بیان سامنے آگیا

Story illustration

تل ابیب (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے 27 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل ایران پر پیشگی حملے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے اسے اسرائیل کے مفاد کے خلاف قرار دیا ہے، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل پر حملے کی صورت میں بھرپور اور طاقتور جواب دیا جائے گا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں نیتن یاہو نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ایران پر حملہ کرنا اسرائیل کے لیے مناسب اور فائدہ مند نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر میزائل داغے تو اس کا الزام بھی انہی پر عائد کیا جائے گا ، اسرائیلی وزیراعظم نے تہران اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل پر حملہ کیا گیا تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

دورانِ گفتگو نیتن یاہو نے ایران کے معاملے پر واشنگٹن کے ساتھ ہونے والی حالیہ بات چیت کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا ، نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حالیہ حملوں کے تناظر میں مشرقِ وسطیٰ کے کئی ممالک بڑی کامیابیوں کے حصول کے لیے اسرائیل سے رجوع کر رہے ہیں۔

The post ایران پر پیشگی حملہ اسرائیل کے مفاد میں نہیں، نیتن یاہو کا اہم بیان سامنے آگیا appeared first on Capital News Point .

Source: capitalnewspoint.com ↗
Share this story

Ask globalread.info

AI news & website helper
What would you like to explore?

I can find stories, explain headlines, or help you use globalread.info.

AI can make mistakes. Check the linked sources. Questions are sent to OpenAI.