Back

گورنر کے پی کے کا پولیس کی تنخواہوں، شہداء پیکج میں اضافے کا اعلان

پشاور: گورنرخیبرپختونخوا کا پولیس کی تنخواہوں اور شہداء پیکج سمیت مختلف مراعات میں اضافہ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

گورنر ہاوس پشاور میں پولیس شہدا کے ورثاء میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 54 پولیس شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کئے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہیں باقی صوبوں کی تنخواہوں سے بہتر ہونی چاہیے، پولیس نفری کی کمی دور کرنے کیلئے خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل تیز کیا جائے گا۔

انہوں نے دہشتگردی میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کیلئے خصوصی مالی معاونت پیکج اور شہداء کی بیٹیوں کی شادی کیلئے خصوصی گرانٹ کا بھی اعلان کیا، تقریب میں آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید، چیف سیکرٹری، پولیس افسران، ایڈوائزری کونسل کے اراکین اور شہداء کے ورثاء نے بھی شرکت کی۔

The post گورنر کے پی کے کا پولیس کی تنخواہوں، شہداء پیکج میں اضافے کا اعلان appeared first on Aftab Group of Publications .

The full article is being collected. Available text is shown for now.

Back
Share this story

Get the daily newsletter →

Ask globalread.info

AI news & website helper
What would you like to explore?

I can find stories, explain headlines, or help you use globalread.info.

AI can make mistakes. Check the linked sources. Questions are sent to OpenAI.