Back

امریکا کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: ایرانی صدر

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران امریکا کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دے گا، دشمن ایرانی عوام میں بے چینی اور احتجاج بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم عوامی اتحاد اور باہمی تعاون سے ان عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے تعاون سے دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کریں گے، جبکہ ایران اپنے عوام کی مدد سے تمام ضروریات پوری کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

مسعود پزشکیان نے حکام کو ہدایت کی کہ مقامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کی جائیں اور عوام کو درپیش مشکلات دور کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے دشمن کے حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، جبکہ ایرانی عوام نے معاشی اور سماجی مسائل سے فائدہ اٹھانے کی دشمن کی کوششیں بھی ناکام بنا دی ہیں۔

ایرانی صدر کے مطابق دشمن ایران میں نسلی اور صنفی اختلافات کو ہوا دے کر قومی اتحاد کمزور کرنا چاہتا ہے، جبکہ داخلی مسائل کو انتشار پھیلانے کے لیے استعمال کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ بجلی کی قلت، پانی کے بحران اور معاشی مشکلات کے باوجود ایرانی عوام ثابت قدم رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران عوامی تعاون اور قومی یکجہتی کے ذریعے درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرے گا۔

The post امریکا کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: ایرانی صدر appeared first on Aftab Group of Publications .

The full article is being collected. Available text is shown for now.

Back
Share this story

Get the daily newsletter →

Ask globalread.info

AI news & website helper
What would you like to explore?

I can find stories, explain headlines, or help you use globalread.info.

AI can make mistakes. Check the linked sources. Questions are sent to OpenAI.