← globalread.info

dailyaskar.com.pk · · 0 views

Share this story

وزیراعظم کا ہاؤسنگ، زراعت اور چھوٹے کاروباروں کے لیے آسان قرضوں پر زور

Story illustration

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

اسلام آباد، 14 اکتوبر: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ رہائشی سہولتوں، زراعت اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے بروقت قرضوں کی فراہمی ملکی معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

بدھ کو مالی سہولتوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی کہ متعلقہ شعبوں کے نمائندوں سے مشاورت مکمل کرکے رواں ماہ کے اختتام تک قابل عمل تجاویز پیش کی جائیں۔

انہوں نے پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن کے غیر فعال گوداموں اور سائلو کو سرکاری و نجی شراکت داری کے تحت فعال بنانے کی ہدایت بھی کی تاکہ کسانوں کی پیداوار محفوظ رکھی جا سکے اور انہیں ذخیرہ شدہ اجناس کے عوض قرضوں کی سہولت مل سکے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کے اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کے تحت 75 ہزار 198 درخواست گزاروں کے لیے 448 ارب روپے کے قرضے منظور کیے جا چکے ہیں، جبکہ 14 ہزار افراد کو 76 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں۔ رواں سال 125 ہزار رہائشی یونٹس کے لیے 700 ارب روپے کے قرضوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

زرعی شعبے میں قرضوں کا حجم ایک ہزار 352 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے، جس سے 34 لاکھ 55 ہزار افراد مستفید ہوئے۔ جون 2027 تک یہ حجم ایک ہزار 500 ارب روپے اور مستفید ہونے والوں کی تعداد 45 لاکھ تک بڑھانے کا ہدف ہے۔

چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو ایک ہزار 137 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں۔ حکومت جون 2027 تک یہ حجم ایک ہزار 500 ارب روپے اور قرض حاصل کرنے والے کاروباروں کی تعداد پانچ لاکھ 75 ہزار تک بڑھانا چاہتی ہے۔

وزیراعظم نے ہاؤسنگ فنانس کے لیے دستاویزات اور جائیداد کی ملکیت سے متعلق تقاضے آسان بنانے اور کسانوں و کاروباری افراد کے لیے قرضوں تک رسائی بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی۔

The full article is being collected. Available text is shown for now.

Source: dailyaskar.com.pk ↗
Share this story

Ask globalread.info

AI news & website helper
What would you like to explore?

I can find stories, explain headlines, or help you use globalread.info.

AI can make mistakes. Check the linked sources. Questions are sent to OpenAI.