← globalread.info

dailyaskar.com.pk · · 0 views

Share this story

وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کی صنعت کی ترقی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت

Story illustration

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

اسلام آباد، 14 اکتوبر: وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتی پتھروں اور زیورات کی صنعت کے ترقیاتی منصوبے پر سست پیش رفت پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو مقررہ مدت کے اندر قابل عمل منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بدھ کو اس شعبے کی ترقی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قیمتی پتھروں کی کان کنی، تراش خراش، پالش اور برآمدات تک مکمل نظام قائم کرنا ضروری ہے تاکہ ملک کے قدرتی وسائل سے زیادہ سے زیادہ معاشی فوائد حاصل کیے جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ناقص کان کنی اور اسمگلنگ کے باعث ملک کو سالانہ اربوں ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔ وزیراعظم نے قیمتی پتھروں اور زیورات کے لیے پاکستان کی منفرد شناخت قائم کرنے اور صنعت میں اضافی قدر پیدا کرنے کے مراکز جلد فعال بنانے پر زور دیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ قیمتی پتھروں کے ممکنہ ذخائر والے علاقوں کی ارضیاتی نقشہ سازی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور خیبر پختونخوا میں مزید تلاش کے لیے آٹھ نئے بلاکس کی نشاندہی کی گئی ہے۔

سکردو کے علاقے حسین آباد میں مرکزِ امتیاز کے قیام کے لیے زمین منتقل کی جا چکی ہے اور تعمیراتی کام جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔ آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد میں بھی منصوبوں کے لیے مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں اس شعبے کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ برآمد کنندگان کی سہولت کے لیے سات شہروں میں دس بینکوں کی 80 شاخوں میں برآمدی سہولت ڈیسک بھی قائم کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے قیمتی پتھروں اور زیورات کی صنعت کے لیے جامع منصوبہ آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

The full article is being collected. Available text is shown for now.

Source: dailyaskar.com.pk ↗
Share this story

Ask globalread.info

AI news & website helper
What would you like to explore?

I can find stories, explain headlines, or help you use globalread.info.

AI can make mistakes. Check the linked sources. Questions are sent to OpenAI.