این پی کا غیر آئینی اقدامات کی مخالفت، مذاکرات اور پارلیمان کو بااختیار بنانے پر زور

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو آئین کے مطابق اپنے حقوق کے حصول اور اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے حکومت کرنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی جماعت کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاستی پالیسی پر نظرثانی اور ملک میں پائیدار امن کے لیے سنجیدہ اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے عام انتخابات کے انعقاد اور عوامی مینڈیٹ کے احترام پر بھی زور دیا۔
سینیٹر ایمل ولی خان نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ نئے عمرانی معاہدے کے لیے مل بیٹھیں، عوام کے حقوق کے تحفظ، جمہوریت کے استحکام اور پارلیمان کو بااختیار بنانے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔
انہوں نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہنوں کی رہائی اور بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے مطابق حقوق فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے جاں بحق ہونے والے بچوں اور استاد کے لیے دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مذاکرات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے کیونکہ بات چیت عوام، آئین، جمہوریت اور پارلیمان کی مضبوطی کے لیے اہم ہے
The full article is being collected. Available text is shown for now.