Back

دیر کالونی اسکول سانحہ: 33 بچوں اور خاتون ٹیچر کی نماز جنازہ ادا، متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان

Story illustration

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

پشاور: دیر کالونی میں اسکول کی چھت گرنے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 33 بچوں اور خاتون ٹیچر کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک طارق اعوان، پولیس افسران، شہداء کے لواحقین اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے جاں بحق بچوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ بعد ازاں انہوں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک واقعے پر ہر شہری غمزدہ ہے اور قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے۔

گورنر نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ سب سے پہلے یہ معلوم کیا جائے گا کہ اسکول کو عدم اعتراض کا سرٹیفکیٹ کس نے جاری کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں جو بھی ذمہ دار پایا گیا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اس معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

فیصل کریم کنڈی کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو فی کس 2 لاکھ روپے مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کی یقین دہانی بھی کرائی۔

The full article is being collected. Available text is shown for now.

Back
Share this story

Get the daily newsletter →

Ask globalread.info

AI news & website helper
What would you like to explore?

I can find stories, explain headlines, or help you use globalread.info.

AI can make mistakes. Check the linked sources. Questions are sent to OpenAI.