وفاقی محتسب کی مداخلت: پی ٹی وی کے ریٹائرڈ ملازم کو 18 ماہ بعد پنشن ملنے کی راہ ہموار

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
پشاور: وفاقی محتسب کے علاقائی دفتر پشاور کی بروقت مداخلت کے نتیجے میں پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے ریٹائرڈ ملازم لائق شاہ کی ای او بی آئی پنشن کے اجراء پر متعلقہ ادارے نے اتفاق کر لیا ہے۔ پنشن میں 18 ماہ کی تاخیر کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا تھا۔
لائق شاہ نے پی ٹی وی میں 37 سال خدمات انجام دیں اور پنشن کے حصول کے لیے تمام ضروری دفتری تقاضے پورے کیے تھے، تاہم متعلقہ ادارے کی جانب سے پنشن جاری نہیں کی جا رہی تھی۔ وفاقی محتسب کے دفتر نے شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی کارروائی کی، جس کے بعد پنشن جاری کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
کیس کی تحقیقات اسسٹنٹ ایڈوائزر انجم بی بی نے کیں، جبکہ فیصلے پر عمل درآمد ڈپٹی ایڈوائزر محمد عالم زیب نے یقینی بنایا۔
لائق شاہ نے وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ اور علاقائی سربراہ محمد قاسم جان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فوری اور بلا معاوضہ داد رسی کو سراہا۔
اس موقع پر محمد قاسم جان نے کہا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ وفاقی محکموں میں بدانتظامی اور غیر ضروری تاخیر کے خلاف شہریوں، بالخصوص بزرگوں اور پنشنرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عوام اپنی شکایات علاقائی دفتر پشاور، آن لائن شکایتی نظام یا واٹس ایپ نمبر 0310-8147713 کے ذریعے درج کرا سکتے ہیں۔
The full article is being collected. Available text is shown for now.