Back

گورنر بلوچستان کا پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے طلبہ کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس

Story illustration

گورنر بلوچستان کا پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے طلبہ کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس، ہم تمام سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی اور غمرازی کا اظہار کرتے ہیں

کوئٹہ 15 اکتوبر: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں معصوم طلبہ کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ معصوم طلبہ کی قیمتی جانوں کا ضیاع ایک انتہائی المناک سانحہ ہے جس پر ہم سب غمزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں وہ تمام سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی اور غمرازی کا اظہار کرتے ہیں۔ گورنر مندوخیل نے حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پرودیگار جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ و ہمت دے۔ آمین

The full article is being collected. Available text is shown for now.

Back
Share this story

Get the daily newsletter →

Ask globalread.info

AI news & website helper
What would you like to explore?

I can find stories, explain headlines, or help you use globalread.info.

AI can make mistakes. Check the linked sources. Questions are sent to OpenAI.