Back

بلوچستان میں 2 سوات میں 3دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ، سوات، پشاور( نیوز ایجنسیاں) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ادھر سوات میں سی ٹیڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ ٹانک میں نامعلوم افراد کی

باقی صفحہ 4بقیہ نمبر 48فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 3 افراد شہید، دو بچے زخمی ہوگئے جبکہ چاغی میں نامعلوم مسلح افراد نے تھانے پر حملہ کیا، دھماکا خیز مواد سے عمارت تباہ ہوگئی ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3کے تحت فتنہ الہندوستان اور انسانی سمگلرز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا، جس میں 2 دہشت گرد جہنم واصل کردئیے گئے، یہ کارروائی ضلع مستونگ کے علاقہ پرنگ آباد کے قریب سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل وحرکت پر بروقت کی۔دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دشت اورتربت میں انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے غیرقانونی طور پر ایران اور یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 104 غیر قانونی افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ادھر خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس نے علی الصبح انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران تین مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ دو دہشت گرد فرار ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی تھانہ کانجو کی حدود میں واقع علاقے سخاڈوب میں کی گئی۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عبداللہ ولد سید بشر، منصور علی ولد عبدالمطلب اور غفران اللہ ولد افضل خان کے ناموں سے ہوئی۔ہلاک دہشت گرد ٹی ٹی پی کمانڈر مظفر عرف خالد گروپ سے تعلق رکھتے تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے قومی شناختی کارڈز برآمد ہوئے، جس کے مطابق تینوں کا تعلق ضلع سوات سے تھا۔دہشت گردوں کے قبضے سے 03 عدد کلاشنکوف، 06 عدد میگزین اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے۔موقع سے تھانہ شکردرہ کا نقشہ اور ایک ڈائری بھی برآمد کی گئی۔دریں اثناء بلوچستان کے ضلع چاغی کے دور افتادہ علاقے یک مچ میں نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ صبح تھانہ یک مچ پر حملہ کر کے بھاری دھماکا خیز مواد سے تھانے کی عمارت مکمل طور پر تباہ کر دی۔تھانہ یک مچ کے ایس ایچ او کے مطابق مسلح افراد نے تھانے پر قبضہ کر کے دھماکا خیز مواد نصب کیا اور دھماکے سے عمارت کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کے دوران یک مچ بازار میں نصب متعدد سکیورٹی کیمروں کو بھی فائرنگ کر کے تباہ کر دیا گیا۔قبل ازیںخیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس افسر اور دو افراد شہید ہوگئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر دو راہگیر بچے بھی زخمی ہوئے۔ رپورٹ مطابق ٹانک کے گائو ں ڈبرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی نیاز محمد اور دو شہری شہید ہوگئے۔ ڈی ایس پی رولر کے مطابق شہید ہونے والے اے ایس آئی نیاز محمد جنوبی وزیرستان میں تعینات تھے اور اپنی نجی گاڑی میں وزیرستان کے علاقے سراروغہ جارہے تھے کہ انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر دو راہگیر بچے بھی زخمی ہوئے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب کرک کے علاقے درگہ شہیدان میں سڑک پر نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دیا گیا، سڑک پر نصب بارودی مواد پولیس پر حملے کیلئے رکھا گیا تھا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی۔

دہشت گرد

The full article is being collected. Available text is shown for now.

Back
Share this story

Get the daily newsletter →

Ask globalread.info

AI news & website helper
What would you like to explore?

I can find stories, explain headlines, or help you use globalread.info.

AI can make mistakes. Check the linked sources. Questions are sent to OpenAI.