Back

بھارت ‘ جین زی’ اپوزیشن اتحاد کا احتجاج بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز

واشنگٹن، نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں جاری جین زی اور اپوزیشن اتحاد کا احتجاج بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔امریکی اخبار نے لکھا کہ مودی کی آہنی گرفت اب ڈھیلی پڑرہی ہے، نوجوانوں نے سب سے بڑا طوفان کھڑا کر دیا، مودی کی ناقابلِ شکست تصویر دھندلارہی ہے۔ایک اور امریکی اخبار نے چھاپا کہ 10 کروڑ ووٹر غائب اور اب احتجاج پر کریک ڈان،کیا یہ جمہوریت کا خاتمہ ہے؟اخبارکے مطابق مودی چاہے جتنا چاہیں دبائیں، نوجوان اب چپ نہیں رہیں گے۔دی اکنامسٹ نے تبصرہ کیا کہ 12 سال کے بعد مودی کو جین زی نے آڑے ہاتھوں لے لیا اور وہ مودی کی چالوں سے بالکل متاثر نہیں ہوتے۔ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ پولیس مظاہرین کو پیٹ رہی ہے، گاڑیوں میں ٹھونس رہی ہے، صحافیوں کو اٹھا رہی ہے،یہ جمہوریت کی ماں ہے یا کچھ اور؟ علاوہ ازیں ٹائم میگزین نے لکھا کہ بھارت میں انتخابی شفافیت پر گہرا سایہ ہے فوری اصلاحات ضروری ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس کریک ڈان میں سیکڑوں مظاہرین کو حراست میں لیا گیا۔سکیورٹی فورسز نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کو روکنے کے لیے شہر کے مختلف حصوں کو بھی مکمل طور پر بند کر دیا۔یہ احتجاج چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ووٹر لسٹوں میں کی گئی ان ترامیم کے خلاف کیا جارہا تھا جن کے حوالے سے ناقدین کا دعوی ہے کہ اس سے وزیرِ اعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو غیر منصفانہ فائدہ پہنچتا ہے۔

The full article is being collected. Available text is shown for now.

Back
Share this story

Get the daily newsletter →

Ask globalread.info

AI news & website helper
What would you like to explore?

I can find stories, explain headlines, or help you use globalread.info.

AI can make mistakes. Check the linked sources. Questions are sent to OpenAI.