Back

64 فیصد امریکی ٹرمپ کی کارکردگی سے غیر مطمئن،سروے رپورٹ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے پہلے صدر ٹرمپ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، فوکس نیوز کے سروے میں صدر ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح پر آگئی۔

سروے میں امریکی صدر کی مجموعی کارکردگی پر 64 فیصد نے عدم اطمینا ن کا اظہار کیا جبکہ 36 فیصد کارکردگی سے مطمئن نظر آئے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سروے میں 55 فیصد امریکیوں نے صدر ٹرمپ کے مہنگائی پر قابو پانے کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

جبکہ 74 فیصد نے نہ صرف معاشی صورتحال پر شدید پریشانی کااظہار کیا بلکہ 53 فیصد نے مستقبل میں امریکی معیشت میں میں مزید خرابی کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔

سروے میں مہنگائی کیخلاف صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے بھی 77 فیصد امریکی ناراض نظر آئے، جبکہ 66 فیصد نے امریکا کی مجموعی سمت (ڈائریکشن) پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

فوکس نیوز کے مطابق ادارے کے سروے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت ان کے کسی بھی دور کی کم ترین سطح پر ہے۔

The post 64 فیصد امریکی ٹرمپ کی کارکردگی سے غیر مطمئن،سروے رپورٹ appeared first on Dekho Suno Jano .

The full article is being collected. Available text is shown for now.

Back
Share this story

Get the daily newsletter →

Ask globalread.info

AI news & website helper
What would you like to explore?

I can find stories, explain headlines, or help you use globalread.info.

AI can make mistakes. Check the linked sources. Questions are sent to OpenAI.