Back

اسرائیلی کمپنی پر آن لائن اشتہارات کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا حاصل کرنے کا الزام

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیل نے آن لائن اشتہارات کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی جاسوسی کا انکشاف کیا ہے۔

سائبر واچ ڈاگ کمپنیوں "سٹیزن لیب” اور "کونفیانٹ” کے مطابق اسرائیلی ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ کمپنی "ڈسکور ٹیک” نے آن لائن اشتہارات سے نہ صرف صارفین کا ڈیٹا ہیک کیا بلکہ اہداف کی ٹریکنگ بھی کی۔

رپورٹ کے مطابق "ڈسکور ٹیک” نے اسرائیلی جاسوس کمپنی "کینڈیرو” کو امریکی سرچ انجنز گوگل، کومکاسٹ، اور روسی سرچ انجن "یانڈیکس” سمیت دیگر سرچ انجنز پر چلنے والے اشتہارات تک لامحدود رسائی دی۔

ان رپورٹس سے ان شبہات کو تقویت ملی کہ آن لائن اشتہارات پرائیویسی کا تحفظ نہیں کرتے۔ ریسرچرز کے مطابق آن لائن ایڈورٹائزمنٹ اب ریاستوں، نجی شعبے، سول سوسائٹی اور دیگر کے لیے "منظم سیکورٹی تھریٹ” بن چکی ہے۔

The post اسرائیلی کمپنی پر آن لائن اشتہارات کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا حاصل کرنے کا الزام appeared first on Dekho Suno Jano .

The full article is being collected. Available text is shown for now.

Back
Share this story

Get the daily newsletter →

Ask globalread.info

AI news & website helper
What would you like to explore?

I can find stories, explain headlines, or help you use globalread.info.

AI can make mistakes. Check the linked sources. Questions are sent to OpenAI.