Back

عدن کے صدارتی محل پر حوثیوں کا 5 میزائلوں سے حملہ،وزیراعظم اور کابینہ اراکین محفوظ،2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

عدن(جانوڈاٹ پی کے)یمن کے جنوبی شہر عدن میں واقع صدارتی محل (معاشیق کمپلیکس) پر حوثی باغیوں کی جانب سے جمعرات کے روز میزائل حملے کیے گئے جن کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

یمنی حکام نے تصدیق کی ہے کہ حملے کے وقت محل میں موجود یمنی وزیراعظم اور کابینہ کے دیگر اراکین محفوظ رہے۔

یمنی وزیرِ اطلاعات معمر الاریانی کے مطابق حوثیوں نے صدارتی کمپلیکس پر مجموعی طور پر 5 میزائل داغے۔

دوسری جانب حوثیوں کے عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کمپلیکس کے اندر قائم سعودی افسران کے زیرِ انتظام ایک ملٹری آپریشنز ہیڈکوارٹرز اور اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنایا ہے۔

The post عدن کے صدارتی محل پر حوثیوں کا 5 میزائلوں سے حملہ،وزیراعظم اور کابینہ اراکین محفوظ،2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق appeared first on Dekho Suno Jano .

The full article is being collected. Available text is shown for now.

Back
Share this story

Get the daily newsletter →

Ask globalread.info

AI news & website helper
What would you like to explore?

I can find stories, explain headlines, or help you use globalread.info.

AI can make mistakes. Check the linked sources. Questions are sent to OpenAI.