Back

سحر ہاشمی کا پروڈیوسرز کے رویے پر سوال، فنکاروں کے معاوضوں میں تاخیر کا معاملہ اٹھا دیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ سحر ہاشمی نے ڈرامہ انڈسٹری میں فنکاروں کو درپیش مسائل پر آواز اٹھاتے ہوئے پروڈیوسرز کے غیر پیشہ ورانہ رویے اور معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر پر سوالات اٹھا دیے۔

ڈرامہ سیریل ’ظلم‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والی سحر ہاشمی نے گزشتہ دو سے تین برسوں کے دوران شوبز انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی ہے۔ ڈرامہ ’شیدائی‘ میں کامیابی کے بعد انہیں خاصی پذیرائی ملی، جبکہ ڈرامہ ’زنجیریں‘ میں شہر بانو کے کردار نے بھی انہیں مداحوں میں مقبولیت دلائی۔

اداکارہ جلد ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ میں خوش بخت کے نوجوان کردار میں دکھائی دیں گی۔

سحر ہاشمی نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے فنکاروں کو معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کا معاملہ اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی فنکار ایک دن تاخیر سے پہنچے تو اسے غیر پیشہ ور قرار دے دیا جاتا ہے، لیکن جب فنکاروں کی ادائیگیاں مہینوں تک روک لی جائیں تو اسے اکاؤنٹس کا مسئلہ قرار دے کر ٹال دیا جاتا ہے۔

اداکارہ کے اس بیان نے شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کے حقوق، بروقت معاوضوں کی ادائیگی اور پروڈیوسرز کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے متعلق بحث کو دوبارہ نمایاں کر دیا ہے۔

The post سحر ہاشمی کا پروڈیوسرز کے رویے پر سوال، فنکاروں کے معاوضوں میں تاخیر کا معاملہ اٹھا دیا appeared first on Dekho Suno Jano .

The full article is being collected. Available text is shown for now.

Back
Share this story

Get the daily newsletter →

Ask globalread.info

AI news & website helper
What would you like to explore?

I can find stories, explain headlines, or help you use globalread.info.

AI can make mistakes. Check the linked sources. Questions are sent to OpenAI.