Back

مڈٹرم الیکشن سے قبل ٹرمپ کی مشکلات میں مزید اضافہ، سروے میں مقبولیت کم ترین سطح پر آگئی

امریکا میں وسط مدتی (مڈ ٹرم) انتخابات سے پہلے صدر ٹرمپ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، کیونکہ فوکس نیوز کے سروے میں صدر ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

سروے میں امریکی صدر کی مجموعی کارکردگی پر 64 فیصد نے عدم اطمینا ن کا اظہار کیا جب کہ 36 فیصد کارکردگی سے مطمئن نظر آئے۔

امریکی نشریاتی ادارےکے مطابق سروے میں 55 فیصد امریکیوں نے صدر ٹرمپ کے مہنگائی پر قابو پانےکے دعوےکو مستردکردیا۔

سروے میں 74 فیصد نے نہ صرف معاشی صورتحال پر شدید پریشانی کا اظہارکیا بلکہ 53 فیصد نے مستقبل میں امریکی معیشت میں میں مزید خرابی کا خدشہ ظاہرکیا۔

سروے میں مہنگائی کے خلاف صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے بھی77 فیصد امریکی ناراض نظر آئے جب کہ 66 فیصد نے امریکا کی مجموعی سمت پر عدم اطمینا ن کا اظہار کیا۔

فوکس نیوز کے مطابق ان کے سروے میں صدر ٹرمپ کی مقبولیت ان کےکسی بھی دور کی کم ترین شرح ہے۔

The full article is being collected. Available text is shown for now.

Back
Share this story

Get the daily newsletter →

Ask globalread.info

AI news & website helper
What would you like to explore?

I can find stories, explain headlines, or help you use globalread.info.

AI can make mistakes. Check the linked sources. Questions are sent to OpenAI.