غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری، مزید 4 فلسطینی شہید
غزہ(نیشنل ٹائمز)غزہ پٹی میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 4 فلسطینی شہید اور 9 زخمی ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 1 ہزار 505 فلسطینی شہید ہوچکے جبکہ 5 ہزار 332 فلسطینی زخمی ہوئے۔وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ حملوں میں اب تک 74 ہزار 396 فلسطینی شہید ہوگئے۔ دوسری جانب فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق خان یونس میں اسرائیلی حملے میں 2 افراد شہید ہوئے۔ غزہ کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2025 کی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی حملوں میں کم از کم 1,400 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔اقوامِ متحدہ نے غزہ میں امدادی کارکنوں کے تحفظ پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ بدھ کے روز اسرائیلی فائرنگ سے امدادی تنصیبات متاثر ہوئیں۔
The post غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری، مزید 4 فلسطینی شہید appeared first on Nation .
The full article is being collected. Available text is shown for now.